ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنٹوال : برساتی پانی والے گڈھے میں گرنے سے 12 سالہ لڑکے کی موت

بنٹوال : برساتی پانی والے گڈھے میں گرنے سے 12 سالہ لڑکے کی موت

Sun, 05 Sep 2021 18:12:09    S.O. News Service

بنٹوال،5؍ ستمبر (ایس او نیوز) بنٹوال ٹاون کے بریکاڈو علاقے میں لال پتھر نکالے گئے گڈھے میں جمع برساتی پانی کے اندر گرنے سے 12 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔
    
مہلوک لڑکے کا نام صواد ابن صادق ہے جو دیگر بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے گھر سے باہر گیا ہوا تھا ۔ اس دوران وہ پھسل کر 20 فٹ گہرے اس گڈھے میں گر گیا جو پتھروں کی کھدائی کے بعد یونہی کھلا چھوڑا گیا تھا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ یہ لڑکا جب پانی بھرے گڈھے میں گر گیا تو اس کے بقیہ ساتھی اپنے گھروں کی طرف بھاگے اور اپنے والدین کو آگاہ کیا ۔ مقامی لوگ فوراً اس مقام پر پہنچ گئے اور بچے کو پانی سے باہر نکال کر ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا ۔  مگر ڈاکٹروں نے اس کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی ۔ بچے کی لاش کا پوسٹ مارٹم بنٹوال سرکاری اسپتال میں کیا گیا ۔ 
    
بنٹوال پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اویناش نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد کیس درج کرلیا ۔ مقامی لوگوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پتھروں کی کھدائی کے بعد گڈھے کو اس طرح کھلا چھوڑنے کی وجہ سے یہ المناک حادثہ ہوا ہے ۔ لوگوں کی شکایت ہے کہ بنٹوال تعلقہ میں اس طرح کے بہت سارے گڈھے کھلے پڑے ہیں جو خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں ۔ مگر سرکاری افسران اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔


Share: